۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آیت الله رجبی

حوزہ / امام خمینی (رہ) تعلیمی و تحقیقی ادارے کے سربراہ نے کہا: نوجوان طلباء کو اپنی جوانی اور روحانی پاکیزگی کی قدر کرنی چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، آیت اللہ محمود رجبی نے امام خمینی (رہ) انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے میٹنگ ہال میں مدرسہ علمیہ سبطین کے طلباء سے ملاقات میں کہا: خداوند متعال نے انسانوں کو بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں۔ اسی طرح خدا نے بعض خاص لوگوں کو خصوصی نعمتوں سے بھی نوازا ہے۔

انہوں نے کہا: قرآن پاک میں ارشاد باری تعالٰی ہے کہ "وَإِن تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا" یعنی اگر تم اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کو شمار کرنا بھی چاہو تو انہیں شمار نہیں کر سکتے۔

آیت اللہ رجبی نے مزید کہا: خداوند متعال کی نعمتوں کو یاد کرنے سے انسان کی خدا سے محبت میں اضافہ ہوتا ہے اور جب خدا کی محبت بڑھ جاتی ہے تو غیر خدا کی محبت ایک سائیڈ پر ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا: محبت خدا سے انسان خدا کا مطیع ہو جاتا ہے۔ یہ محبت گناہ سے دور رہنے اور خدا کا قرب حاصل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کے اس رکن نے کہا: خداوند متعال نے جو عظیم نعمتیں ہمیں عطا کی ہیں ان میں سے ایک عظیم نعمت امام عصر عجل الہ تعالی فرجہ الشریف کا سپاہی ہونا ہے کہ جس کا کسی اور نعمت سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ ضروری ہے کہ ہم اس نعمت کا دلی، زبانی اور عملی طور پر شکر ادا کریں۔

آیت اللہ رجبی نے کہا: خداوند متعال نے آپ نوجوان طلباء کو جوانی اور روحی پاکیزگی کی نعمت بھی عطا کی ہے۔ اس قیمتی سرمایہ کی قدر اور اس کی حفاظت کرنی چاہئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .